Tags

, , ,

حکومت نے ریاستی دہشتگردی کی انتہا کر دی ہے جوکہ انتہائی شرمناک ہے۔حکومت نوے کی دہائی سے فوج کو اپنی دشمن سمجھتی ہے اور عوامی تحریک نے آئی ایس آئی کی حمایت میں سب سے پہلے ریلی نکالی جس کی سزا ہمیں دی گئی –
کہ حکومت نے شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کو ناکام کرنے کے لیے ریاستی بدامنی کو پھیلایا ہے

حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔لوگوں کے خون سے حکومت تہس نہس ہو جائے گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب جھوٹا اور مکار شخص ہے جو کارروائی کا اعلان کر کے ڈھونگ رچا رہا ہے

سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کو کارکنوں کا علاج کرنے سے منع کر دیا گیا ہے۔پولیس نے دہشتگردی کرتے ہوئے میرے گھر کے دروازوں اور کھڑکیوں کو گولیوں سے چھلنی کر دیا سیدھی فائرنگ سے کارکنوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔کارکنوں نے قربانی دے کر میرا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔