Tags

, , ,

http://www.dailymotion.com/video/x1zmhtp_kal-tak-operation-mein-pti-fouj-ke-sath-16th-june-2014_news

جامعہ مسجد حسینی پوری دنیا میں مشھور ہے ، یہاں پر حضرت امام حسین کا سر مبارک دفن ہے ، اس مسجد میں چند متبرکات بھی موجود ہیں ، ان متبرکات میں حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی تلوار مبارک بھی ہے جس کا نام عضب ہے ، حضرت سعد نے یہ قیمتی تلوار حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی گفٹ دی تھی. حضور پاک نے غزوہ احد اور غزوہ بدر میں یہ تلوار اپنے دست مبارک میں رکھی ، یہ تلوار مختلف صحابہ سے ہوتی ہوئی فاطمی خاندان تک پہنچی اور جامعہ مسجد حسینی کا حصہ بن گئی
پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں ضرب عضب کے نام سے آپریشن شروع کیا ، اور ان کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ہم آخری دہشت گرد کو نکال باہر نہ کریں ، یہاں پر کچھ سوالات ہیں ؟ کیا افغانستان اور نیٹو اس آپریشن میں پاکستان کی مدد کر رہی ہیں اگر ہاں پھر تو ڈبل فائدہ ہو گا لیکن اگر نہیں تو ہماری فوج وہاں پھنس جائے گی . طالبان کو انڈین سپورٹ تو ضرور حاصل ہو گی ،
اگر امریکا ہمارا ساتھ دے اور ان جگہوں کی نشاندہی پر ڈرون اٹیک کرے تو ہمارے لئے آسانی ہو جائے گی لیکن اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو ثابت ہو جائے گا کہ امریکا ہمارا دوست نہیں دشمن ہے ، اگر دشمن ثابت ہو گیا تو یہ دشمن افغانستان میں ہماری سرحدوں پر بیٹھا ہے