Tags

, , ,

کچھ دن پہلے پولیس اور لاہور انتظامیہ نے منہاج القرآن سیکرٹریٹ کے سامنے سے تجاوزات ہٹانے کیلئے آپریشن کرڈالا اور اس آپریشن کی زد میں آکر 12 افراد جاں بحق اور 80 کے قریب زخمی ہوگئے لیکن منہاج القرآن سیکرٹریٹ سے کچھ فاصلے پر حمزہ شہباز اور نوازشریف کا بھی گھر ہے جہاں نہ صرف سیکیورٹی کے نام پر قبضہ ہے بلکہ آس پاس کے پارکوں، میدانوں پر بھی سیکیورٹی کے نام پر قبضہ ہے۔حمزہ شہباز کے گھر کو سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے تین سڑکوں پر، دو سپورٹس گراؤنڈ پر قبضہ ہے، کسی کو یہاں سے گزرنے کی اجازت نہیں ہے۔سوال بس اتنا سا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ کو منہاج القرآن سیکرٹریٹ کی تجاوزات ہی کیوں نظرآئیں؟ حمزہ شہباز اور نوازشریف کے ماڈل ٹاؤن کے گھروں کے باہر تجاوزات، پارکوں اور سڑکوں پر قبضے کیوں نظر نہیں آتے؟
آئیے آپ کو دکھاتے ہیں جن لوگوں کو آپ نے ووٹ دیکر منتخب کیا ہے وہ کیسے سیکیورٹی کے نام پر آپکے لئے بنائی گئی سڑکوں ، پارکوں اور سپورٹس گراؤنڈ پر قبضہ کرکے اپنے آپکو آپ سے محروم رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔