Tags

, , ,

رانا ثناء الله کا بطور صوبائی وزیر قانون آخری انٹرویو
کیپیٹل ٹی وی کا یہ انٹرویو جو شام پانچ بجے ریکارڈ کیا گیا
رانا صاحب لاہور واقعے پر یہ مطالبہ سامنے آ رہا ہے کہ آپ استعفیٰ دیں ، تو کیا آپ استعفیٰ دے رہے ہیں ؟؟
” دیکھیں یہ اگر کسی کی خواہش ہے تو وہ تو پوری نہیں کی جا سکتی ، اس واقعہ میں ہونے والی جو عدلیہ کی انکوائری ہے اگر کسی کا موقف ہے تو اس کو وہاں جانا چاہئے ، حقیقت لوگ جانتے بھی ہیں اور جان بھی جائیں گے ، کہ وہاں پر پولیس اور منہاج ورکرز کے درمیان ایک تصادم ہوا ، پھر انہوں نے مجھ سمیت سات لوگوں کے خلاف عدالت میں درخواست دے دی . پھر جب اگلے روز عدالت گئے ہیں تو وہ اکیس لوگوں کے خلاف درخواست دے کر آئے جو کے وزیراعظم سے شروع ہوتی تھی اور اس میں کچھ نام تو ایسے تھے جن کا پنجاب سے کوئی تعلق ہی نہیں : رانا ثناء الله