Tags

, ,

مارشل لاء کو دعوت ، مٹھائی مٹھائی کون کون کھائے گا ؟
وزیر اعظم کی دعوت ، عمران خان کی معذرت
مارشل لاء تب ہی لگ سکتا ہے جب حکومت بلکل مفلوج ہو جائے ان کی ایک جیب میں پیپلز پارٹی ہے اور دوسری میں مولانا فضل الرحمان ، نواز شریف کی ہنڈیا بیچ چوراہے پر پھٹے گی
نواز شریف کا میرے ساتھ سلوک بہت جارحانہ ہے لیکن اس سسٹم کو بچانے کے لئے میرا مشورہ ہے کہ 3 آدمیوں سے استعفیٰ لے لیں ، خواجہ آصف سے ، سعد رفیق سے اور تیسرے کینڈیڈیٹ سے
شریف برادران کبھی تو طاہر القادری کو کندھوں پر بٹھاتے ہیں تو کبھی گوڈے کے نیچے دیتے ہیں ، اور اب یہ گوڈے کے نیچے دینا چاہتے ہیں ، چودہ بندے انہوں نے دہشت پھیلانے کے لئے مارے ہیں ، ان کے ذہن میں کسی نے ڈال دیا ہے کہ ان کی حکومت ختم ہونے والی ہے اس لئے سارا خاندان فیتے کاٹنے پر لگے ہوئے ہیں
نواز شریف کو پتا ہے کہ عمران خان اس وقت پھنسا ہوا ہے وہ بلکل بھی اس آپریشن کے حق میں نہیں تھا، اگر نواز شریف کو اتنا ہی ہے تو جائے کے پی کے میں ، تیس بتیس ارب دے دے ، اگر اتنی مہنگی گاڑیاں منگوا سکتے ہیں کتے منگوا سکتے ہیں تو آئی ڈی پیز کی مدد کیوں نہیں ؟ ٹیکس لگا دیں آئی ڈی پیز کے پیٹرول پر اور دوسری چیزوں پر ، میں سپورٹ کروں گا اسے : شیخ رشید