Tags

, ,

کل عمران خان جلسے میں یہ پیغام دینے جا رہے ہیں کہ وہ کے پی کے کی اسمبلی سے استعفیٰ نہیں دیں گے ، وہ کے پی کے کی حکومت کو نہیں توڑیں گے ، اس کی ایک وجہ تو مولانا فضل الرحمان ہے جو کہ اس وقت ایکٹو ہو چکے ہیں جبکہ دوسری بات یہ کہ عمران خان کے پی کے کو ایک ماڈل صوبہ بنانا چاہتے ہیں ، وہ کل یہی اعلان کریں گے کہ وہ قومی اسمبلی سے تو استعفیٰ دے سکتے ہیں لیکن کے پی کے کی حکومت سے نہیں
شیخ صاحب آپ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان اور طاہر القادری اکٹھے ہو جائیں گے جبکہ وہ دونوں کہہ رہے ہیں کہ نہیں : ڈاکٹر شاہد مسعود
جو میں کہہ رہا ہوں وہی ٹھیک ہے ، گرینڈ الائنس کوئی نہیں بنا رہا صرف رابطہ کر رہے ہیں ، کل عمران خان اپنی پالیسی سٹیٹمنٹ دے رہے ہیں اور ڈاکٹر طاہر القادری تین چار دن تک دیں گے ، مجھے پتا ہے کہ عمران خان کل کیا کہنے جا رہے ہیں لیکن یہ اخلاقی طور پر غلط ہو گا ، اگر میں یہاں بتا دوں ، میں عمران خان اور طاہر القادری کو اکٹھا ہوتا دیکھ رہا ہوں : شیخ رشید