Tags

– مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو 14 اگست کو اسلام آباد کی طرف سونامی مارچ ہوگا

– اسلام آباد میں کم از کم 10 لاکھ لوگوں کو اکٹھا کریں گے ،عمران خان

– روزے بہاولپور میں اور افطاری اسلام آباد میں ہوگی، عمران خان

ایسی گرمی میں کسی اور جماعت کے لئے عوام کا اتنا سمندر نہیں نکل سکتا جبکہ مجھے یقین ہے کہ عوام کے اسی سمندر سے نیا پاکستان نکلےگا۔

وزیرستان سے نقل مکانی کرنےوالے 5 لاکھ افراد کی مدد کی ذمہ داری اللہ نے ہم پر ڈالی ہے اور ہم ان کی ہر طرح سےمدد کریں گے کیونکہ وہ ہمارے بہن بھائی ہیں اور بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں

کہ وزیراعظم سے التجا کرتا ہوں کہ نقل مکانی کرنے والوں کے ساتھ سیاست نہ کریں میرے ساتھ بنوں میں تصویر بنوانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے اگر وہ متاثرین کی مدد کرنا چاہتے ہیں تو ان لوگوں کے لئے 6 ارب روپے جاری کیرں کیونکہ وہاں سے نکلنے والے 80 فیصد لوگوں کے پاس عوام کی مدد کے سوا کچھ بھی نہیں