Tags

میں نے نواز شریف سے کہا ہے کہ آئی ڈی پیز کے لئے پٹرول پر ٹیکس لگائیں اور پانچ روپے بجلی بل کے ساتھ بھیجیں ، جہاں آگے آپ نے لوگوں کی گردنیں کاٹی ہیں پیٹ کاٹے ہیں، وہاں آئی ڈی پیز کے لئے یہ کام بھی کریں ، اور ہر ہفتے پیسے ان کو شفٹ کریں
دنیا کے نقشے میں اس وقت جو ہونے جا رہا ہے اس سال کے آخر میں ، اس میں پاکستانی فوج کا کلیدی کردار ہو گا ، یہ بیان میں پہلی بار آپ ہی کے پروگرام میں دے رہا ہوں
میٹرو بسوں کو چھوڑیں اور یہ پچاس ارب آئی ڈی پیز کو دے دیں، مجھے بڑی خوشی ہے کہ تحریک انصاف میں یوتھ آئی ہے
مجھے تو انہوں نے سیالکوٹ کا فٹ بال بنایا ہوا ہے اسمبلی میں ،کبھی یہاں تو کبھی وہاں، میں نے کہا عمران خان سے یار میں کیا کروں یہ میرا سپیکر بند کر دیتے ہیں تو کیا اب میں بچوں کی طرح ڈیسک کے اوپر کھڑا ہو کر بولوں ؟
پرویز رشید جو بیان دے رہے ہیں اور عابد شیر علی جو زبان استعمال کر رہا ہے یہ سیاستدانوں کی زبان ہے ؟