Tags

, ,

ہم نے الیکشن قبول کیا تھا دھاندلی نہیں
ن لیگ میں سیاستدان کم اور درباری زیادہ ہیں
سو ارب روپے کے یوتھ فنڈ پر بیٹی بیٹھا دی آخر اس کی کیا کوالیفکیشن ہے ؟ حمزہ شہباز کی کیا کوالیفکیشن ہے جو سارا کچھ کرتا پھر رہا ہے ، ان کے درباریوں کو شرم نہیں آتی کہ سارا شاہی خاندان بزنس پر لگا ہوا ہے
عوام یہ سوال پوچھیں یہ میرا حق ہے کیونکہ میں ٹیکس دیتا ہوں کہ یہ مجھے بتائیں کیوں وزیر اعظم میرے ٹیکس کے پیسے پر ڈیڑھ ارب روپے کے بیرونی دورے کر رہا ہے ، رائیونڈ میں پولیس کھڑی ہے میرے ہی ٹیکس کے پیسے پر ، کیوں اڑھائی کروڑ آپ کے لان پر خرچ ہو رہا ہے میرے ٹیکسس کے پیسے سے ،
شہباز شریف نے منہاج القران کے واقعے پر ابھی تک استعفیٰ کیوں نہیں دیا ؟ آٹھ گھنٹے تک آپریشن ہوتا رہا لیکن انھیں پتا چلا ، یہ ان کے حکم کے بغیر نہیں ہو سکتا ، ن لیگ نے ہمیشہ پولیس کو تباہ کیا ہے ، اگر انہوں نے گلو بٹ بن کر ہمارے ورکرز پر لاٹھیاں چلائیں تو ہم ان کو ایسا پھینٹا لگائیں گے کہ یہ یاد رکھیں گے : عمران خان