Tags

, , , ,

بلوچستان کے قیمتی معدنی ذخائر ارسلان افتخار کی صوابدید پر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ارسلان افتخار کے والد جسٹس افتخار چوہدری نے ریکوڈک معاہدہ منسوخ کیا تھا، ان افتخار چوہدری کے صاحبزادے ارسلان افتخار ریکوڈک منصوبے کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایسے ہی ارسلان افتخار کی تقرری کی ذمہ داری اپنے سر لے لی اور اپنا کیرئیر داغدار کرلیا۔ ارسلان افتخار کے متعلق 50 ہزار سوالات ادھر ادھر گردش کررہے ہیں۔ ارسلان افتخار کو کسی تقرری کی ضرورت نہیں، ایک عرصے تک بغیر تقرری کےا یس پی بن کر گھومتے رہے، اس وقت انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں تھا تو اب کون پوچھے گا؟ ارسلان افتخارنے اپنے آپکو بزنس ٹائیکون ظاہر کیا ہے اسی بزنس کے ہی آج تک الامے مل رہے ہیں ۔ ارسلان افتخار کےکسی بھی بزنس کی وضاحت نہیں ہوسکی :- عزیزی، جنید سلیم