Tags

, , ,

میں نے طاہرالقادری کو کہا تھا کہ میں دھرنے میں ان کا ساتھ ضرور دوں گا لیکن میں اتحادی عمران خان کا ہی ہوں ، میں نے آج منہاج القرآن میں دیکھا کہ وہ لوگ عمران خان کی لانگ مارچ کی تاریخ دینے پر کافی برہم تھے ، ان کا کہنا تھا کہ یہ تاریخ اکٹھے ہونی چاہئے تھی ، اب عمران خان نے اس کا اعلان کر دیا ہے تو میں نے اس کو کامیاب بنانے کے لئے کام شروع کر دیا ہے
حکومت کے برے دن شروع ہو چکے ہیں یہ فاؤل کھیل رہے ہیں یہ اب اپنی بیوقوفیوں سے دیکھئے گا خود عمران خان اور طاہر القادری کو اکٹھا کر دیں گے ، میرے عمران خان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں وہ ایک ونڈر فل آدمی ہے ، ہو سکتا ہے کہ اس کی جماعت کے اپنے تحفظات ہوں ، اس وقت میں ایک آدمی سے ہی دوستی نبھا رہا ہوں وہ ہے عمران خان اور اس وقت تک نبھاتا رہوں گا جب تک وہ میرا دوست رہے گا ، اس نے میرا بہت ساتھ دیا ہے
شہباز شریف کیسے کہہ سکتا ہے کہ اسے ماڈل ٹاؤن کے واقعے کا پتا نہیں چلا اسے تو اپنے پڑوسیوں تک پتا ہوتا ہے : شیخ رشید