Tags

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وفاق سے ڈیڑھ ارب روپے ملنے پر خیبرپختونخواہ حکومت کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ تبدیلی کا وعدہ خیبرپختونخواہ میں نظر آ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف پر تنقید کرنے ولوں کو احساس ہونا چاہئے، تبدیلی ممکن ہے، خیبرپختونخواہ حکومت کے مالی نتظامات دوسرے صوبوں سے بہتر ہیں، وفاق نے تبدیلی کو تسلیم کرتے ہوئے صوبے کو ڈیڑھ ارب سے نوازا۔ ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے کو دہشت گردی کے خلاف پہلی صف میں ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے تاہم اس کے باوجود صوبے میں کارکردگی بہتر ہوئی ہے